ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ملکی خبریں / ایفیڈرن برآمدگی معاملہ :نائجیرئی شہری سمیت اب تک 12افرداگرفتار

ایفیڈرن برآمدگی معاملہ :نائجیرئی شہری سمیت اب تک 12افرداگرفتار

Fri, 26 Aug 2016 18:39:45    S.O. News Service

سابق بالی ووڈ اداکارہ ممتاکلکرنی کے شوہر گوسوامی پرہے الزام 
تھانے، 26؍اگست(ایس او نیوز/آئی این ایس انڈیا)یہاں پر کئی کروڑ روپے کی ایفیڈرن برآمدگی کے سلسلے میں ایک نائیجریائی شہری کو گرفتار کیا گیا ہے۔اس کے ساتھ ہی اس معاملے میں اب تک گرفتارکئے گئے لوگوں کی تعداد 12ہو گئی ہے۔پولیس نے آج بتایا کہ تھانے پولیس کے منشیات مخالف سیل نے بدھ کو نوی ممبئی سے فیلکس اوشیتا (34)کو گرفتار کیا۔اس پر شپنگ کمپنی سے منسلک ایک افسر سے ایفیڈرن پاؤڈر لے کر اس کو بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی سابق اداکارہ ممتا کلکرنی کے شوہر اور مبینہ منشیات اسمگلر وکی گوسوامی کو کینیا میں اسمگلنگ کے ذریعے بھیجنے کا الزام ہے۔اس سال اپریل میں منشیات برآمدگی کے سلسلے میں پولیس کی طرف سے درج ایف آئی آر میں اوشیتا کا نام نہیں تھا۔اسے سشیل کمار اسکنن کے خلاصہ کے بعد گرفتار کیا گیا ہے جسے حال ہی میں بنگلور سے گرفتار کیا گیا تھا۔وہ اپریل سے فرار چل رہا تھا اور تھانے پولیس نے شولا پور کے ایون لائف سائنسز میں چھاپہ مار کر اسے گرفتار کیا تھا اور اس کے پاس سے 2000کروڑ روپے کا 18.5ٹن ایفیڈرن برآمد کیا تھا۔تفتیش کے دوران اسکنن نے پولیس کے سامنے خلاصہ کیا تھا کہ 180کلو گرام ایفیڈرن کے علاوہ اس نے تقریبا 125کلو گرام مال شولا پور کے ایون لائف سائنسز میں پہنچایا اور اسے اوشیتا کو دے دیا جو دہلی چلا گیا اور بعد میں کینیا روانہ ہو گیا۔ایک پولیس افسر نے بتایا کہ اوشیتا 25-25کلو گرام کے پیکٹ لے کر پانچ بار کینیا گیا اور اس بات کا شک ہے کہ آگے اسے تیارکرنے کی کاروائی کے لیے اس نے تنزانیہ میں وکی گوسوامی کے گروہ کے حوالے کر دیا تھا۔پولیس کے مطابق نائیجیریائی شہری کی گرفتاری معاملہ میں ایک بڑی کامیابی ہے کیونکہ اس سے ملزم کے کینیا کا مسلسل سفر اور اس کے بعد کی سرگرمیوں سمیت ٹرانسپورٹ لنک کا بھی پردہ فاش ہو گا۔12لوگوں کو گرفتار کرنے کے علاوہ اس معاملے میں پولیس کی مطلوبہ فہرست میں مبینہ منشیات اسمگلر وکی گوسوامی اور ممتا کلکرنی کا نام بھی شامل ہے۔


Share: